وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری کی متحدہ عرب امارات کے وزیر انسانی وسائل اور کویتی وزیر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے وعدے پر قائم ہے، ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، نوجوانوں کو پروفیشنل انداز میں نوکریاں دیں گے، ہم نوجوانوں کو اندرون اور بیرون ملک روزگار کی فراہمی کیلئے …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے وعدے پر قائم ہے، ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، نوجوانوں کو پروفیشنل انداز میں نوکریاں دیں گے، ہم نوجوانوں کو اندرون اور بیرون ملک روزگار کی فراہمی کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں، موجودہ حکومت کے صرف پہلے سات ماہ میں افرادی قوت کی برآمد میں 51 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پچھلے دس ماہ میں تین لاکھ اسی ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو روزگار ملا۔ وزات اوورسیز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر انسانی وسائل اور کویتی وزیر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ معاون خصوصی نے کویتی وزیر مملکت برائے معاشی امور مریم عقیل العقیلہ سے ملاقات میں پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی اور ویزا کی آسان فراہمی پر بات چیت کی۔