سیاحت کے فروغ کے لئے ٹوورسٹ ویلج ‘ چیئر لفٹ ‘واٹر سپورٹس ‘ٹورسٹ پکنک سپاٹ سمیت دیگر پراجیکٹس تیار سیاحوں کی سہولت کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں 10سہولت مراکز بھی قائم

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی ) نے سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ٹوورسٹ ویلج ‘ چیئر لفٹ ‘واٹر سپورٹس ‘ٹوورسٹ پکنک سپاٹ سمیت دیگر پراجیکٹس تیار کر لئے ہیں ‘سیاحوں کی سہولت کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں 10سہولت مراکز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ۔پی ٹی ڈی سی …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی ) نے سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ٹوورسٹ ویلج ‘ چیئر لفٹ ‘واٹر سپورٹس ‘ٹوورسٹ پکنک سپاٹ سمیت دیگر پراجیکٹس تیار کر لئے ہیں ‘سیاحوں کی سہولت کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں 10سہولت مراکز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ۔پی ٹی ڈی سی کے اعلی حکام نے اے پی پی کو بتا یا کہ پی ٹی ڈی سی سیاحت کے فروغ کے لئے وقفے وقفے سے مختلف اقدامات اٹھاتی رہتی ہے اس ضمن میں سیاحت کے فروغ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں چیئر لفٹ ‘ ٹورسٹ ویلیج ‘کیمپنگ فیسلٹی کے لئے فزیبیلٹی تیار کر کے حتمی منظوری کے لئے حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔راول جھیل اسلام آباد ‘تربیلا ڈیم اور خانپور ڈیم میں موزوں جگہ پر واٹر سپورٹس کے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور ابتدائی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے

Leave a Reply