وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی رومانیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات ‘ تجارت‘ سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے رومانیہ کے وزیر خارجہ لازر کمیونس سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور‘ تجارت‘ سرمایہ کاری اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے، دونوں ممالک نے ان شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ آئل‘ گیس‘ دفاعی تعاون …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے رومانیہ کے وزیر خارجہ لازر کمیونس سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور‘ تجارت‘ سرمایہ کاری اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے، دونوں ممالک نے ان شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ آئل‘ گیس‘ دفاعی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مسلسل اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیا۔ رومانیہ کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں معاہدے پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پانچ روزہ سرکاری دورے پر رومانیہ میں ہیں۔

Leave a Reply