نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر پیشرفت کے جائزہ کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مختلف صوبائی اور وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر پیشرفت کے جائزہ کیلئے بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مختلف صوبائی اور وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر پیشرفت کے جائزہ کیلئے بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ نہ تو چوائس اور نہ ہی آپشن بلکہ یہ ہمارے وجود اور بقاءکیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کوششوں سے متعلق مختلف قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان قوانین کو زیادہ موثر بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ قومی سلامتی مشیر اور نیشنل ایکشن پلان کی عملدرآمدی و جائزہ کمیٹی کے کنوینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان کے مختلف اجزاءکے حوالہ سے عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ وزیراعظم نے اب تک مختلف صوبائی اور وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ فاٹا اصلاحات کمیٹی کی طرف سے وزیراعظم کو پیش کردہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی سفارشات پر قومی اتفاق رائے وضع کرنے کیلئے مزید بحث و مباحثہ کیلئے اس رپورٹ کو عام کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply