وفاقی وزیر داخلہ سے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

کراچی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ بدھ کے روز گورنر ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد گذشتہ دنوں …

کراچی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ بدھ کے روز گورنر ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد گذشتہ دنوں نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر ہونے والے حملوں اور مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے حوالے سے تجاویزات اور مشاورت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں ”دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں میڈیا کا تعاون اور مستقبل کا لائحہ عمل“ کے موضوع پر مشاورت کی جائے گی۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اجلاس میں میڈیا ہاﺅسز کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج تمام میڈیا ہاﺅس ایک پیج پر ہیں جس کے باعث شرپسند عناصر کو کافی نقصان ہو رہا ہے کیونکہ شہر بند نہیں ہوا اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر جبار خٹک، اے پی این ایس کے سید سرمد علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply