پاکستان تکنیکی تجربے اور ایٹمی تحفظ و سلامتی کے مصمم عزم کی ٹھوس بنیادوں پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی بیلا روس کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر خارجہ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان تکنیکی تجربے اور ایٹمی تحفظ و سلامتی کے مصمم عزم کی ٹھوس بنیادوں پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو منسک میں بیلا روس کے وزیر خارجہ ولادی میر ماکئی اور نائب وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتوں …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان تکنیکی تجربے اور ایٹمی تحفظ و سلامتی کے مصمم عزم کی ٹھوس بنیادوں پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو منسک میں بیلا روس کے وزیر خارجہ ولادی میر ماکئی اور نائب وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر بیلا روس اور قزاخستان کے دورے پر ہیں۔ طارق فاطمی نے بدھ کو منسک میں بیلا روس کے وزیر خارجہ ولادی میر ماکئی اور نائب وزیر خارجہ ویلنٹائن ربیاکوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ ملاقاتوں کے علاوہ معاون خصوصی طارق فاطمی نے بیلا روس سے پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔ طارق فاطمی نے پاکستان اور بھارت کی درخواستوں کو غیر امتیازی معیار کی بنیادوں پر یکساں طور پر نمٹانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی این ایس جی کیلئے رکنیت کی درخواست تکنیکی تجربے، صلاحیت اور ایٹمی تحفظ و سلامتی کی ٹھوس بنیادوں پر استوار ہے۔ معاون خصوصی نے بیلا روس کے وزیر اور نائب وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کا ایکسپورٹ کنٹرول این ایس جی، ایم ٹی سی آر اور آسٹریلیا گروپ سے مکمل ہم آہنگ ہے۔ بیلا روس کے وزیر خارجہ نے معاون خصوصی طارق فاطمی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

Leave a Reply