پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا،امیرمقام

پشاور۔24 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا،اس کے خلاف بولنے والا ہر فرد مردہ بادہے، ہر محب وطن پاکستانی کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے، اس مادر وطن سے محبت، اس کی حفاظت اور اس کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہونا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ …

پشاور۔24 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا،اس کے خلاف بولنے والا ہر فرد مردہ بادہے، ہر محب وطن پاکستانی کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے، اس مادر وطن سے محبت، اس کی حفاظت اور اس کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہونا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ پرکھلی کچہری کے بعدشرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبے کے مختلف حصوںسے آئے ہوئے وفودبھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے 47 ارب روپے کی منظوری نوازشریف کی ملاکنڈڈویژن کے عوام سے برملامحبت کااظہارہے جس سے اس خطے کے عوام کی محرومیوںکاازالہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے غیورعوام نوازشریف کایہ احسان زندگی بھریادرکھیںگے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے کسی ملک میں ایسے کسی شخص یا فرد کو عبرت کا نشان بنادیا جاتا ہے جو اپنے ملک کے خلاف گفتگوکرے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک نے ہمیں عزت، محبت اور دنیا میں شناخت دی ہے۔

Leave a Reply