وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایچ ای سی نے رواں سال اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایچ ای سی نے رواں سال اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ایچ ای سی نے فیز۔I میں اسی تعداد میں طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ حکام نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس سکیم کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 5 لاکھ طلباءمیں لیپ ٹاپ …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایچ ای سی نے رواں سال اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ایچ ای سی نے فیز۔I میں اسی تعداد میں طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ حکام نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس سکیم کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 5 لاکھ طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ موجودہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں طلباءکو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جس میں لیپ ٹاپ سکیم، فیس واپسی سکیم، سکالر شپ اور دیگر سکیمز شروع کیں۔

Leave a Reply