اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان اور رومانیہ نے تیل و گیس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو بخارسٹ میں دونوں ملکوں کے وفود کے مابین اجلاس میں پایا گیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین پاکستانی وفد اور رومانیہ کے وزیر خارجہ لازار کمانسکو ملکی وفد کی قیادت کر رہے …
پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان اور رومانیہ نے تیل و گیس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو بخارسٹ میں دونوں ملکوں کے وفود کے مابین اجلاس میں پایا گیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین پاکستانی وفد اور رومانیہ کے وزیر خارجہ لازار کمانسکو ملکی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ دونوں فریقوں نے پاکستان اور رومانیہ کے مابین موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تبادلوں کے تسلسل پر زور دیا۔ دونوں ملکوں کے وزراءنے تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔








