اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹیلی کام سیکٹر میں انقلابی کامیابیاں حاصل کی ہیں،2013ءمیں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد تین فیصد تھی جو اب بڑھ کر 24 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے، لڑکیوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کیلئے دیہی علاقوں میں 100 سکولوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ کے آلات سے آراستہ کیا جائے …
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن خان کا قومی ڈیٹا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹیلی کام سیکٹر میں انقلابی کامیابیاں حاصل کی ہیں،2013ءمیں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد تین فیصد تھی جو اب بڑھ کر 24 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے، لڑکیوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کیلئے دیہی علاقوں میں 100 سکولوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ کے آلات سے آراستہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے زیر اہتمام قومی ڈیٹا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر این ٹی سی کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ نیشنل ڈیٹا سنٹر ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی سی نے وزیراعظم نواز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کے پیش نظر سرکاری اور نجی شعبہ کیلئے نیشنل ڈیٹا سنٹر قائم کیا ہے جو کلاﺅڈ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ ڈیٹا سنٹر کے قیام کا افتتاح حکومت اور این ٹی سی کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا۔








