وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری، وزارت صنعت، وزارت قانون و انصاف، وزارت تجارت، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، وزارت داخلہ، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، وزارت بین الصوبائی رابطہ، شماریات ڈویژن، پاکستان بیورو برائے شماریات، یوٹیلٹی …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری، وزارت صنعت، وزارت قانون و انصاف، وزارت تجارت، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، وزارت داخلہ، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، وزارت بین الصوبائی رابطہ، شماریات ڈویژن، پاکستان بیورو برائے شماریات، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2016ءمیں سی پی آئی پر مبنی افراط زر 2.86 فیصد تک محدود رہا جو 2014ءمیں 8.62 فیصد اور 2015ءمیں 4.53 فیصد تھی۔ مالی سال 2016ءکے دوران مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔

Leave a Reply