اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص کراچی میں امن کی بحالی کے لئے پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں جنہوں نے ہماری مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنے آج کی قربانی دی۔ انہوں نے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت ، شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص کراچی میں امن کی بحالی کے لئے پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں جنہوں نے ہماری مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنے آج کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے پورے ملک میں قربانیاں دے رہے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔








