ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ترکی کی کے او سی ہولڈنگ کے سی ای او لیونت کاکیروگلو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ترکی کی کے او سی ہولڈنگ کے سی ای او لیونت کاکیروگلو کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کمپنی کے وفد کو ملک کے مختلف شعبوں بالخصوص آٹو موبائلز، فوڈ اینڈ فوڈ پراسیسنگ ، توانائی، ایل این جی ،ڈیری مصنوعات اور لائیو سٹاک کے …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ترکی کی کے او سی ہولڈنگ کے سی ای او لیونت کاکیروگلو کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کمپنی کے وفد کو ملک کے مختلف شعبوں بالخصوص آٹو موبائلز، فوڈ اینڈ فوڈ پراسیسنگ ، توانائی، ایل این جی ،ڈیری مصنوعات اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کے او سی ہولڈنگ کے سی ای او نے کہا کہ ان کی کمپنی نے ڈاﺅلینس پاکستان سے 258ملین ڈالر کی گھریلو استعمال کی مصنوعات خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی دنیا کے مختلف ممالک میں سرمایہ کاری کررہی ہے اور ترکی کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرن میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اوراس پر حاصل ہونے والے منافع کی منتقلی کی بھی اجازت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply