پشاور۔25 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ وفاق پورے ملک سے مارچ2018ءتک پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرکے توانائی کے شعبے میں انقلاب لاناچاہتاہے تاہم خیبرپختونخواحکومت صوبے میں گرڈسٹیشنزکے لئے زمین کی خریداری کے حوالے سے رکاوٹیں ڈال رہی ہے تاکہ اگلے انتخابات سے قبل عوام میں یہ تاثردے کہ صوبے میں بجلی کے تمام مسائل کے حل نہ ہونے کی وجہ وفاق …
وفاقی وزیرمملکت عابرشیرعلی کی واپڈاہاﺅس پشاورمیں میڈیاکو بریفنگ

مزید خبریں
پشاور۔25 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ وفاق پورے ملک سے مارچ2018ءتک پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرکے توانائی کے شعبے میں انقلاب لاناچاہتاہے تاہم خیبرپختونخواحکومت صوبے میں گرڈسٹیشنزکے لئے زمین کی خریداری کے حوالے سے رکاوٹیں ڈال رہی ہے تاکہ اگلے انتخابات سے قبل عوام میں یہ تاثردے کہ صوبے میں بجلی کے تمام مسائل کے حل نہ ہونے کی وجہ وفاق ہے تاہم پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اس مکروہ پروپیگنڈہ میں ناکام ثابت ہوگی۔واپڈاہاﺅس پشاورمیں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاکہ پرویزخٹک جھوٹ بول کرعوام کوگمراہ کررہے ہیں کہ وفاق صوبے کے 600میگاواٹ بجلی کو چوری کررہاہے موجودہ حکومت نے صوبے کے ساتھ بجلی کے خالص منافع اور دیگرتمام امورطے کرلئے ہیں لیکن کے پی کے حکومت اس حوالے سے کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور ان کے وزراءکے رشتہ دار بجلی چوری میں ملوث ہیں اور خود ہمارے پاس ان کے ثبوت موجود ہیں پنجاب میں صوبائی حکومت جب کام کررہی ہے تو کس نے اسکے ہاتھ روکے ہیں کے پی حکومت عوام کوحقائق سے آگاہ کرے ۔








