سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے امریکی قومی سلامتی کونسل میں سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاءڈاکٹر پیٹر لاوائے کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف اقدامات کو تسلیم نہ کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت ملکی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ یہ بات سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے جمعرات کو یہاں امریکی صدر کے معاون خصوصی اور قومی سلامتی کونسل میں سینئر …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف اقدامات کو تسلیم نہ کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت ملکی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ یہ بات سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے جمعرات کو یہاں امریکی صدر کے معاون خصوصی اور قومی سلامتی کونسل میں سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاءڈاکٹر پیٹر لاوائے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پیٹر لوائے کا دورہ پاکستان دونوں ملکوںکے مابین اعلی سطح پر تبادلوں کا حصہ ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔ تاہم سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کی تصدیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔انہوں نے فا ٹا میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply