اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سارک وزراءخزانہ کا آٹھواں اجلاس (آج) جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا سمیت تمام سارک ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سارک میکنزم کے تحت خطہ میں جاری مختلف سرگرمیوں پر عملدرآمد کے سلسلہ …
سارک وزراءخزانہ کا آٹھواں اجلاس (آج) اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سارک وزراءخزانہ کا آٹھواں اجلاس (آج) جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا سمیت تمام سارک ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سارک میکنزم کے تحت خطہ میں جاری مختلف سرگرمیوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ساﺅتھ ایشیئن اکنامک یونین کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے سے متعلق اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ سارک وزراءخزانہ کے اجلاس سے قبل جمعرات کو سارک سیکرٹری خزانہ کا بھی اجلاس ہوا۔سارک وزراءخزانہ اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر خزانہ میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔








