وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا اور پاکستان اللہ کے کرم وفضل سے قائم و دائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دُشمنوں کی تقاریراور ہرزہ سرائی پاکستان کا بال بھی بیگانہیں …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا اور پاکستان اللہ کے کرم وفضل سے قائم و دائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دُشمنوں کی تقاریراور ہرزہ سرائی پاکستان کا بال بھی بیگانہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ اس سرزمین میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے اور اُن کی روحیں آج ملک میں موجود کالی بھیڑوں اور میر جعفروں کی تقاریراور ہرزہ سرائی پر سخت تکلیف کا شکار ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم میں ہر سال دو سال کے بعد ایک نئی لہر اور شدت آتی ہے لیکن پرُامن تحریک آزادی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ اور زیادہ مضبوط ہو رہی ہے مودی اور الطاف حسین کی موجودہ ہرزہ سرائی اور اُن کے آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے متعلق بیانات اُن کی اُس فرسٹریشن کا اظہار کر رہے ہیں جس کا سامنا اُن کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی پرامن تحریک آزادی اور پاکستان کے لیے دفاعی اور معاشی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے منصوبے ‘پاک چین اقتصادی راہداری کے منصبوے کی تکمیل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply