اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر سے گفتگو میں کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغان پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس واقعہ …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا افغانستان کے صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون‘ کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغان پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر سے گفتگو میں کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغان پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستانی سرزمین افغانستان میں کسی بھی طرح کی دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام نے تین موبائل ٹیلی فون نمبرز سے آگاہ کیا ہے جو مبینہ طور پر یونیورسٹی پر حملے میں استعمال ہوئے اور ان موبائل فون نمبرز کے ذریعے حملہ آور رابطے میں تھے۔








