مظفرآباد۔ 25 اگست (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ا جلاس میں متعدد قرارادیں منظور کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کا یہ اجلاس بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان سے متعلق بیان کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،مودی کے اس …
وزیر اعظم آزاد راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 25 اگست (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ا جلاس میں متعدد قرارادیں منظور کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کا یہ اجلاس بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان سے متعلق بیان کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،مودی کے اس بیان نے ایک طرف بھارتی عزائم کو بے نقاب کیا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کا سفاک اور مکار چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔سی پیک منصوبے کے خلاف بھارت کا خبث باطن اب پوری طرح آشکار ہو چکا ہے اس بیان نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی را پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہی ہے ۔اجلاس مودی کے اس بیان کو ایک آزاد ملک کی سلامتی پر حملہ تصور کرتا ہے اور کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو یقین دلاتا ہے کہ وہ پاکستان پر کٹ مرنے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں ۔اجلاس عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاءکے لیے انتہائی خطرے کی علامت مودی ڈاکٹرین جو دہشت گردی کی بنیاد ہے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں ورنہ خطہ پائیدار امن سے محروم رہے گا ۔








