مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 142 واں یوم ولادت ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 142 واں یوم ولادت ہفتہ کو ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پوری قوم شاعر مشرق اور عظیم فلسفی حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کو بھرپورملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے مختلف پروگرام، سیمینارز اور تقریبات منعقد کر رہی ہے تاکہ ان کی خدمات …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 142 واں یوم ولادت ہفتہ کو ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پوری قوم شاعر مشرق اور عظیم فلسفی حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کو بھرپورملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے مختلف پروگرام، سیمینارز اور تقریبات منعقد کر رہی ہے تاکہ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ اس موقع پرمختلف ادبی، تعلیمی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے قومی شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی زندگی اور افکار کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ علامہ اقبال نظریہ پاکستان کے خالق تھے اوریہی وجہ ہے کہ ان کاشمار ملک کے بانیوں میں ہوتاہے۔ لاہور میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی پْروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

مزید خبریں