اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پاکستان کی طرف سے امن، مذہبی رواداری اور محبت کا پیغام ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے سفارتکاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اکیسویں صدی ایشا کی صدی ہے تو بدقسمتی سے …
کرتارپور راہداری پاکستان کی طرف سے امن، مذہبی رواداری اور محبت کا پیغام ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پاکستان کی طرف سے امن، مذہبی رواداری اور محبت کا پیغام ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے سفارتکاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اکیسویں صدی ایشا کی صدی ہے تو بدقسمتی سے جنوبی ایشیاء بہت پیچھے ہے کیونکہ ہم اپنے باہمی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے،پانی کی کمی، ماحولیاتی آلودگی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمیں بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کی طرف سے ،امن، مذہبی رواداری اور محبت کا پیغام ہے،مجھے خوشی ہے کہ سابقہ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ آج تشریف لا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ایونٹ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے، ہمیں خوشی ہو گی اگر مودی مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور مظالم ختم کر کے عمران خان کو شکریہ کا موقع دیں۔وزیر خارجہ نے ڈپلومیٹک کور کو کرتارپور راہداری اور دربار صاحب کا دورہ بھی کرایا۔








