لاہور۔9 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عید میلادالنبی کے مبارک اور عظیم ترین دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اس ذاتِ مبارک کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے‘ جس کی آمد نے خدائے ذوالجلال کی وحدانیت پر نہ صرف مہر ثبت کی بلکہ مقصد انسانیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دوام بخش دیا‘ جس نے بتوں کے غرور اور …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا میلادالنبی کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
لاہور۔9 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عید میلادالنبی کے مبارک اور عظیم ترین دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اس ذاتِ مبارک کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے‘ جس کی آمد نے خدائے ذوالجلال کی وحدانیت پر نہ صرف مہر ثبت کی بلکہ مقصد انسانیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دوام بخش دیا‘ جس نے بتوں کے غرور اور ظلم و ستم کے ناخداو¿ں کے تکبر کو نیست و نابود کرتے ہوئے ایک رب کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا وہ دائمی پیغام دیا جو تاقیامت بلند و بالا رہےگا- گورنر پنجاب نے کہا کہ سرزمےن پاکستان کا یہ ٹکڑا اس حوالے سے بھی خوش قسمتی کی انتہا پر ہے، جس کی فضاو¿ں، کھیتوں‘ کھلیانوں، پہاڑوں، میدانوں اور مسلمانوں کی رگوں میں لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ خون کی طرح رواں دواں ہے – اس ملک کے تمام مسلمانوں کو یہ اعزاز اور فخر حاصل ہے کہ وہ محمد عربی کے غلام ہیں اور عشق ِ محمدکو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ او ر ایمان سمجھتے ہیں -ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں نبی پاک کے ابدی پیغام کے زریں اصول‘ انسانوں سے محبت، ظلم سے نفرت، ظالموں کی بیخ کنی اور مظلوموں کی ڈھارس بننا ہے۔








