اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نبی کریم کا اسوہ حسنہ عدل و انصاف، سچائی بقائے باہمی، انسانیت سے ہمدردی،صبر وبرداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے،نبی کریم پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں۔عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام …
نبی کریم ۖ کا اسوہ حسنہ عدل و انصاف، سچائی بقائے باہمی، انسانیت سے ہمدردی،صبر وبرداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے، اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نبی کریم کا اسوہ حسنہ عدل و انصاف، سچائی بقائے باہمی، انسانیت سے ہمدردی،صبر وبرداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے،نبی کریم پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں۔عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہنبیۖ کی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نبی کریم کی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت ہے، آپ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ نبی پاک کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تمام مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، آپ نے اپنے اوصاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو بدلا، آپۖ نے انسانوں کے ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کیا، آپۖ نے انسانیت کو جہالیت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکالا، آپ نے بنی نوع انسان کو انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم کا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے، نبی کی حیات طیبہ ہمارے لیے مینار نور ہے،آپ کی زندگی کا ہر شعبہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے،آپ ۖ کی حیات طیبہ قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی، نبی انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک ہیں، آپ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ نے اپنے بہترین اوصاف اور اعلی اخلاق کے ذریعے دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا، نبی کریم کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے، نبی کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے،اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر سکتے ہیں، آپ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں۔








