اسلام آباد ۔ 10نومبر(اے پی پی) وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حضرت محمد ۖکی تعلیمات پوری انسانیت اور ہر زمانے کیلیے دنیا و آخرت کی فلاح کا ذریعہ ہیں، ہم پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔12ربیع الاول، عید میلادالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں رحمت اللعالمین حضرت محمدۖ کے یوم ولادت …
حضرت محمد ۖ کی تعلیمات پوری انسانیت اور ہر زمانے کیلئے دنیا و آخرت کی فلاح کا ذریعہ ہیں، فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10نومبر(اے پی پی) وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حضرت محمد ۖکی تعلیمات پوری انسانیت اور ہر زمانے کیلیے دنیا و آخرت کی فلاح کا ذریعہ ہیں، ہم پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔12ربیع الاول، عید میلادالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں رحمت اللعالمین حضرت محمدۖ کے یوم ولادت کے موقع پر وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے عالم اسلام اور اہلیان وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی عظمت،انصاف، امن، در گزر، اخوت بھائی چارہ اسلامی تعلیمات کا بنیادی خاصہ ہیں،آج کے دن زندگی کے ہر پہلو میں ہمہیں سیرت النبی سے ہدایت و رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، دین اسلام کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے میں ہی ہماری نجات ہے حضرت محمد کی ذات تمام عالمین کیلیے رحمت ہے،محسن انسانیت حضرت محمدۖ نے چودہ سو سال پہلے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی،ریاست مدینہ کی بنیاد انصاف ، عدل اور برابری پر رکھی گئی،ریاست مدینہ کے اصولوں پر وطن عزیز کو ایک فلاحی اور معاشی طور پر مضبوط ریاست بنانے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک مضبوط فلاحی ریاست کے طور پر ابھرے گا جہاں انصاف کا بول بالا ہوگا۔میری دعا ہے کے اللہ ہمہیں آپ حضرت محمدۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اللہ وطن عزیز کو پائیدار امن، حقیقی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرے۔








