ملک بھر کیطرح سرگودھا میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی

سرگودھا۔10نومبر(اے پی پی )ملک بھر کیطرح سرگودھا میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی ۔12ربیع الاول ولادت باسعادت حضرت محمد کے حوالے سے سرگودھامیں محافل ،میلاد اورجلوسوں کا اہتمام کیاگیا۔اس دن عاشقا نِ رسول نے مساجد،بازاروں،محلوں ، گلیوں اور گھروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا یا ۔سرگودھا شہر میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد حامد شاہ سے نکالا گیا جو …

سرگودھا۔10نومبر(اے پی پی )ملک بھر کیطرح سرگودھا میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی ۔12ربیع الاول ولادت باسعادت حضرت محمد کے حوالے سے سرگودھامیں محافل ،میلاد اورجلوسوں کا اہتمام کیاگیا۔اس دن عاشقا نِ رسول نے مساجد،بازاروں،محلوں ، گلیوں اور گھروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا یا ۔سرگودھا شہر میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد حامد شاہ سے نکالا گیا جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا کمپنی باغ آکر اختتام پذیر ہوا۔شہربھر سے آئے مختلف جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ولادت باسعادت آخر الز ماں حضرت محمد کے موقع پر نکالے جانیوالے جلوسوں میں بڑوں ،نوجوانوں اور خصوصاً بچوںنے ہاتھوں میں سبز جھنڈے پکڑے ہوئے تھے اور شہر کی فضاءدرودوسلام سے گونج رہی تھی۔اس دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں کل 229جلوس،466محافل کا اہتمام کیاگیا جسکی سیکیورٹی کیلئے 5394 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔جلوس کے راستے میں آنیوالے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے ، واک تھرو گیٹس اور مٹیل ڈکٹیٹر کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

مزید خبریں