سیالکوٹ ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلا عا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کیلئے پر عزم ہیں ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کو متوازن بنانے کا نام اسلام ہے ، نبی کریم نے انسانیت سے محبت اور رواداری کا درس دیا، نوجوان نسل نبی کریم …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلا عا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلا عا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کیلئے پر عزم ہیں ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کو متوازن بنانے کا نام اسلام ہے ، نبی کریم نے انسانیت سے محبت اور رواداری کا درس دیا، نوجوان نسل نبی کریم کی سیرت پر عمل کرے، انسانی حقوق کا سب سے بہترین چارٹر دین اسلام نے پیش کیا،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال بننے جا رہا ہے، وزیراعظم مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہیں،مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے یکطرفہ فیصلہ دیا، فیصلے نے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا، کل ثابت ہو گیا کہ بھارت میں آ ر ایس ایس کا نظریہ مسلط ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہندوستانی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بری طرح سے تکلیف پہنچائی۔ انہوں نے اس فیصلے کو دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی بے حرمتی قرار دیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا ، انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ، روایتی قتل اور بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی دنیا کے ضمیر کو ہلا دینے کے لئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مساوات کی بنیاد پر ایک بہت ہی مضبوط اسلامی معاشرے کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یو این او کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پوری امت مسلمہ کی موثر نمائندگی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن خیال مثال بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ”امتی“ ہونے پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ نے انسانیت سے محبت ، امن ، اتحاد ، بھائی چارے ، رواداری اور احترام کا سبق بھی دیا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل سے کہا کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اسلامی فلاحی ریاست کی طرح پاکستان کو بھی "ریاست مدینہ” بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔








