گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دور کرنے کے لئے وفاق اور جی بی حکومت کوشاں ہیں،صوبیہ کمال

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان صوبیہ کمال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دور کرنے کے لئے وفاق اور جی بی حکومت کوشاں ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نواب محمد یوسف تالپور کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان صوبیہ کمال نے …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان صوبیہ کمال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دور کرنے کے لئے وفاق اور جی بی حکومت کوشاں ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نواب محمد یوسف تالپور کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان صوبیہ کمال نے بتایا کہ موسم گرما میں گلگت بلتستان میں بجلی کی کل طلب 254 میگاواٹ سے زائد جبکہ موسم سرما میں 454 میگاواٹ ہے۔ اس وقت گرما میں 113.85 اور موسم سرما کے لئے 86.12 میگاواٹ ہے۔ وفاق اور گلگت بلتستان حکومت اس شارٹ فال کو مل کر کم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر پانچ ارب روپے لاگت کے گلگت بلتستانی فیز ون میں ریجنل گرڈ کے قیام کے لئے ایک ترقیاتی پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے دو مراحل باقی ہیں جو گلگت بلتستان کا نیشنل گرڈ کے ساتھ احتصال کریں گے۔

مزید خبریں