وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے مختلف ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں آپریٹ کرنے والے بلڈرز کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے مختلف ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں آپریٹ کرنے والے بلڈرز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بلڈرز نے اپنے مسائل بالخصوص زیر تعمیر کمرشل بلڈنگ پراجیکٹس کے بارے میں …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے مختلف ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں آپریٹ کرنے والے بلڈرز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بلڈرز نے اپنے مسائل بالخصوص زیر تعمیر کمرشل بلڈنگ پراجیکٹس کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلڈرز کے جائز مطالبات اور مسائل کو حل کیا جائے گا تاہم اس ضمن میں تمام قواعد و ضوابط مکمل کیے جائیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے پلاننگ ونگ کو ہدایت کی کہ منظور شدہ لے آو¿ٹ پلانز سے متعلقہ ابہام کو ایک ہفتہ کے اندر کلیئر کیا جائے اس مقصد کے لیے بلڈرز متعلقہ ہاو¿سنگ سوسائیٹز سے جاری کردہ الاٹمنٹ لیٹر جس میں الاٹمنٹ سے متعلقہ قواعد وضوابط درج ہوں گے، سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ میں جمع کروائے جائیں گے جن کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ ایسی عمارات جن کے لے آو¿ٹ پلانز منظور نہیں ہیں متعلقہ سوسائٹی تمام قواعد و ضوابط مکمل کرنے کے بعد سی ڈی اے میں نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان سی ڈی اے میں جمع کروائے گی جن کو سی ڈی اے پہلے آو¿ پہلے پاو¿ کی بنیاد پر جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔ تاہم ایف اے آر میں اضافے کے متعلقہ مسئلے کو فیڈرل کمیشن کی رپورٹ آنے تک موخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس وقت موجودہ تعمیر شدہ اور زیر تعمیر بلڈنگ سٹرکچر کی منظوری بی سی ایس ڈائریکٹوریٹ دے گا تاہم اس ضمن میں تمام قواعد و ضوابط کو مکمل کرنے کے علاوہ بلڈرز کو ایک غیر جانبدار کنسلٹنٹ سے بلڈنگ کی مضبوطی اور استحکام کا سرٹیفکیٹ سی ڈی اے میں جمع کروانا ہو گا۔

مزید خبریں