لاہور۔26 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر بارئے امورکشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور ملک کے خلاف دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں انقلاب آئے گا۔ ملک ترقی کرے گا اور پاکستانی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا۔ اقوام متحدہ …
وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر کا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔26 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر بارئے امورکشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور ملک کے خلاف دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں انقلاب آئے گا۔ ملک ترقی کرے گا اور پاکستانی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا۔ اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کرانے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنیوالوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا ہو گا۔ وہ جمعہ کے روز الحمراءہال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتمام ”پاکستان زندہ باد“ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور سمیت صدر مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ پنجاب میاں غلام حسین شاہد ، صدر لیبر ونگ سید مشتاق حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد ، چوہدری سجاد گجر ، سردار خالد ملک سمیت صوبہ بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگ (ن ) کے مختلف ونگز کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ، عہدیداروں اور کا رکنوں نے بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے ہیں۔








