نیویارک ۔ 26 اگست (اے پی پی) امریکی سٹاک ایکسچینج نسدک کی عمارت پر نصب سکرین پر 70ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں پاکستانی پرچم کی نمائش کی گئی ۔ اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نسدک سٹاک ایکسچینج کی اس کی ٹریڈنگ بند ہونے کی علامت کے طور …
نیویارک میں نسدک کی عمارت پر نصب سکرین پر 70ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں پاکستانی پرچم کی نمائش ۔ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 26 اگست (اے پی پی) امریکی سٹاک ایکسچینج نسدک کی عمارت پر نصب سکرین پر 70ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں پاکستانی پرچم کی نمائش کی گئی ۔ اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نسدک سٹاک ایکسچینج کی اس کی ٹریڈنگ بند ہونے کی علامت کے طور پر اختتامی گھنٹی بھی بجائی ۔ تقریب کو نسدک کی عمارت پر نصب سکرین پر اور کئی ٹی وی چینلز نے براہ راست دکھایا۔ اس موقع پر تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ ملیحہ لودھی ،جنہوںنے خود بھی اس موقع پر سبز لباس پہن رکھا تھا، نے کہا کہ انہیں نسدک کی سکرین پر سبز پاکستان پرچم کی نمائش پر بے حد خوشی ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بزنس کرنے والوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوںنے پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی طرف سے تقریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور اس تقریب میں شرکت کو اپنے لئے باعث اعزاز اقرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت نے موثر انداز میں بحالی ہدف حاصل کرلیاہے اوراب تیز رفتار ترقی کیلئے یہ اقتصادی استحکام سازگار ماحول کی فراہمی اور جمہوری استحکام کے نتیجہ میں حاصل ہواہے۔ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے ۔افراط زر کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور سمندر پار سے ترسیلات کا زیادہ تناسب اس کی تیز ترین رفتار سے ترقی کیلئے زبردست موقع فراہم کرتا ہے۔








