راولپنڈی ۔ 26 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آرمی ہیلتھ کور کی صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے دور میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم نے محنت اور لگن کے ساتھ خدمات سرانجام دیں ہیں۔ وہ جمعہ کو آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع …
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پرگفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 26 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آرمی ہیلتھ کور کی صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے دور میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم نے محنت اور لگن کے ساتھ خدمات سرانجام دیں ہیں۔ وہ جمعہ کو آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پرڈاکٹروں ‘ پیرا میڈیکل اور معاون عملے سے گفتگو کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل کور کی کاوشوں سے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ‘خصوصی علاج معالجہ با لخصوص جگر کی پیوند کاری کے یونٹ، ہینڈز اینڈ اپر لمزسرجری سینٹر‘طبی تربیت کےلئے ادارے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی طرح طبی تربیتی اداروں کے قیام اور انسانی وسائل اور مہارت کی ترقی کےلئے اقدامات کو سراہا۔








