پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ابصار عالم کی صحافیوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ، پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو بہتر بنایا ہے ۔جمعہ کو یہاں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکٹرانک میڈیا کو ذمہ دار دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر چینل بند کرنے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ، پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو بہتر بنایا ہے ۔جمعہ کو یہاں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکٹرانک میڈیا کو ذمہ دار دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر چینل بند کرنے کیلئے دباﺅ ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گزشتہ دو ماہ میں جرمانوں کی شرح ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کا کمزور ہونا افسوس ناک ہے کچھ اینکر پرسن مسائل کی وجہ بن رہے ہیں جن کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن سے بارہا کہا ہے کہ وہ چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار طے کرلے میں اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا لیکن مالکان میں اتفاق نہ ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کا عمل اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply