وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سارک کے جنرل سیکرٹری ارجن بہادر تھاپا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سارک کے رکن ممالک کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مختلف میکنزم قائم کئے گئے ہیں، رکن ممالک ساﺅتھ ایشیئن فری ٹریڈ ایریا (سیفٹا) سے ساﺅتھ ایشیاءاکنامک یونین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹھویں سارک وزراءخزانہ اجلاس کے اختتام پر سارک کے جنرل …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سارک کے رکن ممالک کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مختلف میکنزم قائم کئے گئے ہیں، رکن ممالک ساﺅتھ ایشیئن فری ٹریڈ ایریا (سیفٹا) سے ساﺅتھ ایشیاءاکنامک یونین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹھویں سارک وزراءخزانہ اجلاس کے اختتام پر سارک کے جنرل سیکرٹری ارجن بہادر تھاپا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی دعوت پر آٹھویں سارک وزراءخزانہ کانفرنس کا انعقاد کامیابی سے اسلام آباد میں ہوا جس میں رکن ممالک کے فنانس سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کھٹمنڈو میں ہونے والی گذشتہ سال کی میٹنگ میں بھی علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے موثر پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور روابط بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور ٹیرف رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری سمیت توانائی، انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر خطہ کے عوام کی حالت بہتر کی جا سکتی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے خواب کو بھی شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے جس میں اضافہ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply