وزیراعظم محمد نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم کواجاگر کرنے کیلئے 22 ارکان پارلیمان کو خصوصی نمائند نامزد کردیا وزیراعظم محمد نوازشریف کا بیان

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو دنیا کے کلیدی حصوں میں اجاگر کرنے کیلئے 22 ارکان پارلیمان کو خصوصی نمائندوں کی حیثیت سے نامزد کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے ان ارکان پارلیمان کو دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجنے کا فیصلہ …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو دنیا کے کلیدی حصوں میں اجاگر کرنے کیلئے 22 ارکان پارلیمان کو خصوصی نمائندوں کی حیثیت سے نامزد کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے ان ارکان پارلیمان کو دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خصوصی نمائندوں کو پاکستان کے عوام کی طاقت اور لائن آف کنٹرول کے آر پار کشمیری عوام کی دعائیں حاصل ہیں، یہ پارلیمنٹ کے مینڈیٹ اور حکومت کی حمایت کے بھی حامل ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے ان کی سرتوڑ کوششوں میں خصوصی نمائندوں کی پشت پر کھڑے ہیں تاکہ آئندہ ستمبر میں اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران بین الاقوامی برادری کے اجتماعی ضمیر کو جھنجوڑ سکیں۔

Leave a Reply