وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے سری لنکا کے وزیر خزانہ روی کارونا نائیکے کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) سری لنکا کے وزیر خزانہ روی کارونا نائیکے نے ہفتہ کو یہاں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور سارک وزرائے خزانہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے سارک کی تنظیم مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ میں پاکستان کی شاندار اقتصادی کارکردگی کی بھی تعریف …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) سری لنکا کے وزیر خزانہ روی کارونا نائیکے نے ہفتہ کو یہاں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور سارک وزرائے خزانہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے سارک کی تنظیم مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ میں پاکستان کی شاندار اقتصادی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے سارک وزرائے خزانہ میں شرکت پر سری لنکا کے وزیر خزانہ کے جذبہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اسلام آباد میں موجودگی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے ۔

Leave a Reply