پاکستان کی صنعتکار برادری کو استعداد کار میں بہتری کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمینٹ پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے، ظہیرالدین ڈار

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان کی صنعتکار برادری کو استعداد کار میں بہتری کیلئے ریسرچ اینڈ دویلپمینٹ پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک) سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے اور عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق اپنی مصنوعات کے معیار میں بہتری لائی جا سکے جبکہ ریسرچ اینڈ دویلپمینٹ کے شعبہ کی ترقی سے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان کی صنعتکار برادری کو استعداد کار میں بہتری کیلئے ریسرچ اینڈ دویلپمینٹ پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک) سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے اور عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق اپنی مصنوعات کے معیار میں بہتری لائی جا سکے جبکہ ریسرچ اینڈ دویلپمینٹ کے شعبہ کی ترقی سے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی قومی پیداوار کو بھی بڑھایا جا سکے گا۔ سینٹر فار انٹرنیشنل انٹرپرینیورشپ اینڈ ٹریڈ کے ٹرینر ظہیرالدین ڈار نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کو چاہئے کہ اپنی مصنوعات میں جدت اور بہتری کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمینٹ کے شعبہ کی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سی پیک منصوبہ سے حقیقی معنوں میں استفادہ کیا جا سکے گا اور ملکی برآمدات کے فروغ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply