اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ46 ارب ڈالر میں سے 18 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری جبکہ 17 ارب ڈالر پائپ لائن میں ہیں،پاکستان اور چین 2018 ءمیں مشترکہ سیٹلائٹ لانچ کر یں گے ،سی پیک منصوبہ صرف روڈ نیٹ ورک نہیں بلکہ پورا فریم ورک ہے، منصوبہ دونوں ممالک کے وژن کا …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا چین پاکستان اقتصادی راہداری سمٹ اینڈ ایکسپو سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ46 ارب ڈالر میں سے 18 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری جبکہ 17 ارب ڈالر پائپ لائن میں ہیں،پاکستان اور چین 2018 ءمیں مشترکہ سیٹلائٹ لانچ کر یں گے ،سی پیک منصوبہ صرف روڈ نیٹ ورک نہیں بلکہ پورا فریم ورک ہے، منصوبہ دونوں ممالک کے وژن کا ملاپ ہے، اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پہلے مرحلے کے منصوبے2017-18 ءمیں مکمل ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کویہاں چین پاکستان اقتصادی راہداری سمٹ اینڈ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی تعاون اورکاروباری روابط قائم کرنے کا منصوبہ ہے، منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری آئے گی اور صنعتی زونز قائم ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ وسطی ایشیا اور پاکستانی تجارتی اداروں کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، 2018 ءتک ملک میں 10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپالیا جائے گا ۔








