اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، پاکستان کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے جاری جدوجہد کی سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھے گا، پاکستان بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی سیکورٹی فورسز کی پر تشدد کاروائیوں کی بھرپور مذمت …
صدر مملکت ممنون حسین کی آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر محمد مسعود خان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، پاکستان کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے جاری جدوجہد کی سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھے گا، پاکستان بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی سیکورٹی فورسز کی پر تشدد کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر محمد مسعود خان سے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے محمد مسعود خان کو آزاد جموں و کشمیرکے بطور صدر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور منتخب حکومت کو پرامن اقتدار کی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے اس امیدکا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر آزادکشمیر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنے وسیع تجربے اور تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ صدر آزاد جموں و کشمیر اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان نے صدر مملکت سے آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور صدر مملکت کا آزاد جموں و کشمیر کے معاملات میں گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔








