صدر مملکت ممنون حسین کی بنگلہ دیش کیلئے نامزد سفیر رفیع الزماں صدیقی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کویہاں ایوان صدر میں پاکستان کے بنگلہ دیش میں نامزد ہونے والے سفیر رفیع الزماں صدیقی سے گفتگو کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر پر زور …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کویہاں ایوان صدر میں پاکستان کے بنگلہ دیش میں نامزد ہونے والے سفیر رفیع الزماں صدیقی سے گفتگو کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ بنگلہ دیش سے تعلقات مزید بہتر کرنے کےلئے روایتی سفارتکاری سے ہٹ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا جو آنے والے وقت کےلئے بہت ضروری ہے، اس سلسلہ میں پارلیمانی اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ باہمی تعلقات میں اضافہ ہو اور دونوں ممالک کے عوام آپس میں قریب آ سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں، پاکستان میں آپریشن ضرب عضب اور پورے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

Leave a Reply