وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے عراقی بحریہ کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم معراج کی ملاقات ، دفاعی شعبہ میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے عراقی بحریہ کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم معراج نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ دفاعی شعبہ میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے عراقی مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے تربیتی اداروں میں تربیتی کورسز کرانے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے عراقی بحریہ کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم معراج نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ دفاعی شعبہ میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے عراقی مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے تربیتی اداروں میں تربیتی کورسز کرانے کی پیشکش کی۔ انہوں نے ہائیڈرو گرافی کے شعبہ میں تربیتی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا اور عراق میں ہائیڈرو گرافک نظام کے قیام کیلئے پاک بحریہ کے سروے افسران کی خدمات کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے اہلکاروں کے وفود کے دوروں اور بالخصوص تربیت اور نقل و حمل کے ساتھ ساتھ دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کے درمیان بھی تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply