اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی بے پناہ قدرتی اور افرادی وسائل سے مالا مال ایشیاءکی ہے، سی پیک کے تحت پانچ صنعتی زون قائم کئے جارہے ہیں ،ہر صوبے میں ایک ایک صنعتی زون قائم کیا جائیگا، اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سلامتی کے چیلنجوں پر قابو پانا ہو گا، سی پیک سے تمام خطہ مستفید ہو گا،’ون …
سی پیک سے تمام خطہ مستفید ہو گا،’ون بیلٹ ون روڈ وژن سے پورے خطے میں ترقی آئیگی، سی پیک منصوبے نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرنیکا موقع فراہم کیا ہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا سی پیک سمٹ وایکسپوسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی بے پناہ قدرتی اور افرادی وسائل سے مالا مال ایشیاءکی ہے، سی پیک کے تحت پانچ صنعتی زون قائم کئے جارہے ہیں ،ہر صوبے میں ایک ایک صنعتی زون قائم کیا جائیگا، اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سلامتی کے چیلنجوں پر قابو پانا ہو گا، سی پیک سے تمام خطہ مستفید ہو گا،’ون بیلٹ ون روڈ وژن سے پورے خطے میں ترقی آئیگی، سی پیک منصوبے نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرنیکا موقع فراہم کیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے پیر کو یہاں پاک چائنا سنٹر میں سی پیک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مشیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاءبالخصوص ایشاءتمام تر قدرتی اور انسانی وسائل سے بھری پڑی ہے اس لئے اکیسویں صدی بر اعظم ایشیاءکی ہے۔انہوں نے کہا سی پیک منصوبے نے خطے کے تمام ملکوں بالخصوص پاکستان کو تیزی سے ترقی کا موقع فراہم کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت پاکستان میں پانچ جدید ترین صنعتی زون قائم کئے جائینگے،ہر صوبے میں ایک ایک صنعتی زون قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ’ون بیلٹ ون روڈ‘وژن سے پاکستان سمیت خطے کے ملکوں میں خوشحالی اور ترقی آئیگی۔








