اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے حاجیوں کو بلاامتیاز زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پیر کو پرائیویٹ سکیم کے تحت 86 عازمین حج کو پاسپورٹ حوالہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے عازمین بھی حجاز مقدس میں قائم کئے …
سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے حاجیوں کو بلاامتیاز زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا پرائیویٹ سکیم کے تحت 86 عازمین حج کو پاسپورٹ حوالہ کرنے کی تقریب سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے حاجیوں کو بلاامتیاز زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پیر کو پرائیویٹ سکیم کے تحت 86 عازمین حج کو پاسپورٹ حوالہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے عازمین بھی حجاز مقدس میں قائم کئے گئے ہسپتالوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت پاکستان نے مکہ اور مدینہ میں حج میڈیکل مشن قائم کئے ہیں۔








