وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان رئیس الحرار چوہدری غلام عبا س کی رہائش گاہ پر آ مد، ان کی قومی ،ملی و جماعتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، لان میں پودہ لگایا

مظفر آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان رئیس الحرار چوہدری غلام عبا س کی رہائش گاہ پر آئے ۔انہوںنے مرحوم کی آبائی رہائش گا ہ کا دورہ کیا اور وہاں لان میں پودہ لگایا ۔بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے رئیس الحرار چوہدری غلام عباس کی قومی ،ملی و جماعتی خدمات کو زبردست الفاظ …

مظفر آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان رئیس الحرار چوہدری غلام عبا س کی رہائش گاہ پر آئے ۔انہوںنے مرحوم کی آبائی رہائش گا ہ کا دورہ کیا اور وہاں لان میں پودہ لگایا ۔بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے رئیس الحرار چوہدری غلام عباس کی قومی ،ملی و جماعتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کی زندگی ہمارے لئے رول ماڈل ہونی چاہیے ۔قائد ملت چوہدری غلام عباس نے ساری زندگی عقیدے و نظریے کی سیاست کی اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو نظریاتی قوت بنایا ۔مرحوم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت چوہدری غلام عباس بانی پاکستان قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے دست راست تھے ۔قائد اعظم نے اپنی زندگی میں رئیس الحرار چوہدری غلام عباس اور نواب بہادر یار جنگ کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جنوری 1968کے بعد آج قائد ملت کی آبائی رہائش گاہ پر آیا ہوں ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اپنے بچپن میں اپنے والد مرحوم مسلم کانفرنس کے صدر راجہ حیدر خان کے ساتھ یہاں آیا تھا اور یہاں مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں اجلاس کی صدارت چوہدری غلام عباس نے کی تھی ۔

Leave a Reply