مظفر آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں ایجوکیشن کو فوکس کر کے تعلیم کے ذریعے معاشی انقلاب لائیں گے ۔نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر ریویو کریں گے ۔اس حوالے سے حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر رکھی ہے ۔آزادکشمیر میں بھمبر سے تاﺅ بٹ تک یکساں تعلیمی نصاب رائج کریں گے اور آزاد خطہ …
آزادکشمیر میں تعلیم کے ذریعے معاشی انقلاب لائیں گے،نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر ریویو کریں گے، بھمبر سے تاﺅ بٹ تک یکساں تعلیمی نصاب رائج کریں گے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر

مزید خبریں
مظفر آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں ایجوکیشن کو فوکس کر کے تعلیم کے ذریعے معاشی انقلاب لائیں گے ۔نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر ریویو کریں گے ۔اس حوالے سے حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر رکھی ہے ۔آزادکشمیر میں بھمبر سے تاﺅ بٹ تک یکساں تعلیمی نصاب رائج کریں گے اور آزاد خطہ میں عوام کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کریں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان یہاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے بات چیت کر رہے تھے ۔وزیر ہائیر ایجوکیشن بیرسٹر افتخار علی گیلانی بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔اس موقع پر آزادکشمیر کے میڈیکل کالجز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے طلباو طالبات کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور آزادکشمیر میں جدید معیاری اور بامقصد معیار تعلیم کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔








