اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جاگ ٹی وی کی انتظامیہ کو اپنے رپورٹر کو مروجہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر برطرف کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس بارے میں6 ستمبر تک جواب طلب کیا ہے۔ مذکورہ چینل کے رپورٹر محمد نعیم خان نے پیمرا سے اپنی درخواست میں کہا کہ جاگ ٹی وی کو فروخت کر دیا گیا ہے …
پیمرا نے مروجہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر رپورٹرکو برطرف کرنے پر جاگ ٹی وی نوٹس جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جاگ ٹی وی کی انتظامیہ کو اپنے رپورٹر کو مروجہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر برطرف کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس بارے میں6 ستمبر تک جواب طلب کیا ہے۔ مذکورہ چینل کے رپورٹر محمد نعیم خان نے پیمرا سے اپنی درخواست میں کہا کہ جاگ ٹی وی کو فروخت کر دیا گیا ہے اور پرانی انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود نئی انتظامیہ نے ورکرز کو بغیر ضابطہ نکالنا شروع کر دیا اور مجھ سے ڈرا دھمکا کر استعفیٰ لیا گیا جو معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔








