کنوینئر زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق ممکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کی رجسٹریشن سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد ہو گی، اوورسیز پاکستانی فون کے ذریعے بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کنوینئر زاہد حامد کی …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق ممکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کی رجسٹریشن سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد ہو گی، اوورسیز پاکستانی فون کے ذریعے بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کنوینئر زاہد حامد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا کی طرف سے کمیٹی کو نائیکوپ کارڈ ہولڈروں کیلئے رجسٹریشن کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک ووٹر آئیڈنٹی فیکیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ کمیٹی نے یکساں انتخابی قانون کے مسودہ پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر بھی غور کیا۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامد نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے جبکہ نائیکوپ اور پاسپورٹ نمبر ووٹر کی رجسٹریشن کے وقت درج کیا جائے گا۔

Leave a Reply