وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت لاز ریویو کمیٹی کا اجلاس ملک میں سرمائے کی آمد اور بیرون ملک منتقلی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت لاز ریویو کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا، جس میں ملک میں سرمائے کی آمد اور بیرون ملک منتقلی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے یہ بات نوٹ کی کہ اس سے متعلقہ قوانین کے تفصیلی جائزہ کی ضرورت ہے تاکہ عالمی رجحانات اور طریقہ کار سے ان قوانین …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت لاز ریویو کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا، جس میں ملک میں سرمائے کی آمد اور بیرون ملک منتقلی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے یہ بات نوٹ کی کہ اس سے متعلقہ قوانین کے تفصیلی جائزہ کی ضرورت ہے تاکہ عالمی رجحانات اور طریقہ کار سے ان قوانین کو ہم آہنگ کیا جا سکے۔ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ وزارتوں اور اتھارٹیز کو اس سلسلے میں ضروری جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرنی چاہیں۔ متعلقہ ادارے ترمیمی مسودہ کی شکل میں اپنی تجاویز پیش کریں گے جن کا جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں لیا جائے گا۔ ان جائزوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ موجودہ قوانین میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔

Leave a Reply