عمران خان سیاست نہیں پاکستان کے ساتھ خیانت کر رہے ہیں، 3 تاریخ کو دھرنا دینے والے پرویزمشرف کا احتساب کیوں نہیں کرتے، پرویزمشرف نے وطن فروشی کرکے جوپیسہ لایا اس کاحساب کون لے گا، ہم نے کسی کے مینڈیٹ کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے، ہم نے 2013 کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا اور جس کو جہاں اکثریت ملی اسے حکومت کرنے کا حق دیا، سڑکوں پر …
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
عمران خان سیاست نہیں پاکستان کے ساتھ خیانت کر رہے ہیں، 3 تاریخ کو دھرنا دینے والے پرویزمشرف کا احتساب کیوں نہیں کرتے، پرویزمشرف نے وطن فروشی کرکے جوپیسہ لایا اس کاحساب کون لے گا، ہم نے کسی کے مینڈیٹ کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے، ہم نے 2013 کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا اور جس کو جہاں اکثریت ملی اسے حکومت کرنے کا حق دیا، سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں، 2018ءکے انتخابات میں عوام پرچی کے ذریعے احتساب کریں گے، 2018 کے انتخابات سچ اور کارکردگی کی بنیاد پر لڑے جائیں گے، مخالفین کی سوچ منفی ہے، عوام کو ہمیشہ بربادی کے قصے سناتے ہیں، وہ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہےں، ہم سڑکیں بناتے رہیں گے، راولپنڈی کا ایک شخص کس اختیار کے تحت 20 کروڑ عوام کی منتخب کردہ حکومت کو ختم کرنے کی بات کرتا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب
بھوربن ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست نہیں پاکستان کے ساتھ خیانت کر رہے ہیں، 3 تاریخ کو دھرنا دینے والے پرویزمشرف کا احتساب کیوں نہیں کرتے، پرویزمشرف نے وطن فروشی کرکے جوپیسہ لایا اس کا حساب کون لے گا، ہم نے کسی کے مینڈیٹ کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے، ہم نے 2013 کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا اور جس کو جہاں اکثریت ملی اسے حکومت کرنے کا حق دیا، سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں، 2018ءکے انتخابات میں عوام پرچی کے ذریعے احتساب کریں گے، 2018 کے انتخابات سچ اور کارکردگی کی بنیاد پر لڑے جائیں گے، مخالفین کی سوچ منفی ہے، عوام کو ہمیشہ بربادی کے قصے سناتے ہیں، وہ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہےں، ہم سڑکیں بناتے رہیں گے، راولپنڈی کا ایک شخص کس اختیار کے تحت 20 کروڑ عوام کی منتخب کردہ حکومت کو ختم کرنے کی بات کرتا ہے۔ وہ جمعرات کو آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔








