اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاور ایکٹ مجریہ 1997ءمیں ترامیم کے ضمن میں سفارشات وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی کی پیداوار‘ ترسیل و تقسیم کے …
ای سی سی نے پاور ایکٹ مجریہ 1997ءمیں ترامیم کے ضمن میں سفارشات وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاور ایکٹ مجریہ 1997ءمیں ترامیم کے ضمن میں سفارشات وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی کی پیداوار‘ ترسیل و تقسیم کے ضمن میں الیکٹرانک پاور ایکٹ مجریہ 1997ءمیں ترامیم کی سفارشات وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ ترامیم سے مارکیٹ آپریشن میں شفافیت‘ یکساں ٹیرف اور سہ ماہی و سالانہ بنیادوں پر بروقت ٹیرف کے تعین میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے دوران مذکورہ ایکٹ میں ترامیم کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور بعض ممبران کی رائے کے بعد اس میں معمولی تبدیلی کی گئی۔ ای سی سی کی منظوری کے بعد اب ان ترامیم کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ان سفارشات کا جائزہ لے گی اور نیپرا سمیت تمام فریقین سے مشاورت کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی۔








