اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، پاکستان کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، پاکستان کے عوام ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔








